July 11, 2019 عود کیا ہے؟ کونسے عود عطر مشہور ہیں اور انکا استعمال

عود کیا ہے؟ کونسے عود عطر مشہور ہیں اور انکا استعمال

عود کا تعارف

عود بنیادی طور پر ایک لکڑی ہے جسکا رنگ کالا ہوتا ہے۔ جسکو جلا کر اسکی خوشبو سے اپنے ماحول کو مہکایا جاتا ہے۔

سعودی عرب اور مشرو وسطیٰ میں اسکی درآمد بہت ذیادہ کی جاتی ہے۔ اور ین علاقوں میں اسکی لکڑی سے اپنے گھر اور محفلوں کو مہکایا جاتا ہے۔

عطر عود کی اقسام

مارکیٹ میں آپکو بہت سارے عود عطر ملیں گے کچھ دکاندار بعض اوقات عطر کے ساتھ عود لگا کر اس عطر کو خاص بنا دیتے ہیں تا کہ خریدار اسے خریدے۔ اس وقت جو عود عطر زیادہ مشہور ہیں انکے نام یہ ہیں:

دھن العود

عود کمبوڈیا

عود امبر

ریحان العود

عود مخلط

عود المبخر

عود اسفھان

اس کے علاوہ اور بہت کمپنیاں ہی جو عود کے ساتھ مکس کر کے ایک نئی عود کی خوشبو بنالیتے ہیں اور کچھ خوشبو بہت کامیاب ہوئی ہیں۔

(دھن العود (عود خاص

دھن العود عطرکو عود خاص بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بلا شبہ ایک قدیم خوشبو ہے اور جو عود عطر کو پسند کرنے والے ہیں وہ یہی استعمال کرتے ہیں۔ یہ کافی گاڑھا آئل ہوتا ہے اور اگر عطر بوتل کا منہ تنگ ہو تو یہ آسانی سے نہیں نکلتا۔ اسکی خوشبو شروع میں کافی تیز ہوتی لیکن کچھ ہی وقت کے بعد یہ ہلکی ہونے کے ساتھ بہت خوش کن احساس پیدا کرتی ہے۔

دھن العود کا طریقہ استعمال

اپنے کپڑوں لگانے کاطریقہ

دھن عود عطر گاڑھا آئل ہونے کی وجہ سے کپڑوں ڈائریکٹ نہیں لگانا چاہیے اسطراح کپڑوں پر داغ رہ جاتا ہے۔ اسے اپنے دونو ہاتھوں کی پشت پر لگا کر دونو ہاتھوں کو ایک دوسرے سے اچھی طراح رگڑیں پھر کپڑوں پر لگائیں۔

جسم پر لگانے کا طریقہ

اپنے ہاتھوں پشت پر لگا کر اچھی طراح رگڑیں اور اسے اپنے کانو سے نیچے گردن پر لگا لیں۔  اور اپنی کلاہیوں کے اندر والے حصے پر لگا کر دونوں کو رگڑ کر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

عود لکڑی کااستعمال اور نقصانات

حالیہ تحقیق کے مطابق عود لکڑی کی دھونی کا جن علاقوں میں یا گھروں میں بہت ذیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہاں سانس اور دمہ کا مرض لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں خاص کر کم عمر بچوں میں۔ یاد رہے کے یہ امکان یا تو بہت ذیادہ استعمال کی وجہ سے ہے اور اس کے علاوہ عود میں مضر صحت اشیاء کا استعمال ہے۔

خاؒلص عود عطر کے لیے شاندار پر اعتماد کریں۔ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے آپ عود عطر آرڈر کر سکتے ہیں۔

http://shaandar.pk/dhen-oudh-attar/

Tagged on:

3 thoughts on “عود کیا ہے؟ کونسے عود عطر مشہور ہیں اور انکا استعمال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp chat